سندھیلیانوالی کے نواح میں فائرنگ سے دیہاتی جاں بحق
766 گ ب میں شریف سیال پر نامعلوم افراد کی گھرمیں گھس پر فائرنگ
سندھیلیانوالی (سٹی رپورٹر)سندھیلیانوالی کے نواحی چک نمبر 766 گ ب میں افسوسناک واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر 766 گ ب تھانہ اروتی کی حدود میں شریف سیال جو کہ رات کے وقت اپنے گھر میں سو رہا تھا نامعلوم افراد نے اچانک گھر میں داخل ہو کر اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اروتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔