گلیانہ:پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ، 3 گرفتار

 گلیانہ:پتنگ فروشوں کیخلاف  کریک ڈائون ، 3 گرفتار

گلیانہ ،گجرات (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ت

ھانہ گلیانہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتارکرکے درجنوں پتنگیں برآمد کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر عباس علی نے ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں احسن رفیق ،ابو سفیان اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضہ سے 54 پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی گئی۔ ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے ،غیر قانونی فعل سے دور رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں