دوستی اللہ کی رضا کیلئے ہونی چاہیے ،کاروبار نہ بنا ئیں :پیر اجمل

 دوستی اللہ کی رضا کیلئے ہونی چاہیے ،کاروبار نہ بنا ئیں :پیر اجمل

لالچ کے بغیر دوستی میں راحت سکون اور خوشی ملتی ہے :اجتماع سے خطاب

راہوالی(نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فقط اﷲ کی رضا کیلئے دوستی کرنے والوں کو قیامت کے روز عرش کا سایہ نصیب ہو گا ،انسان کو اﷲ نے اس طرح تخلیق کیا ہے کہ وہ تنہا نہیں رہ سکتابلکہ انسانوں میں ہی رہ کر سکون محسوس کرتا ہے ،پھر آپس میں گلے شکوے کرکے ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں جبکہ شکایتیں بھی دوری کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ آپس میں تعلقات رب کی رضااور تقویٰ کی بنیاد پر ہوں تو وہی تعلقات مضبوط اور خوبصورت ہوتے ہیں یہی دوستیاں قیامت تک کامیاب رہیں گی جنہیں قیامت کے روز کوئی خوف اور پریشانی نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوستیوں کو کاروبار نہ بنائیں تعلقات اﷲ کی رضا پرقائم رکھیں انہوں نے کہا کہ قیامت کے روز رب کی رضا کیلئے دوستیاں ،محبت کرنے والوں کا اعلان ہوگا کہ وہ رب کے عرش کے سایہ تلے جمع ہوجائیں ایسے ہی لوگ خوش نصیب ہونگے دوستی محض اﷲ کی رضا کیلئے ہونی چاہیے لالچ کے بغیر دوستی میں راحت سکون اور خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق مغرب میں رہ کر اﷲ کی رضا، خوشنودی کی خاطر آپس میں محبت کرنے والوں کو قیامت کے روز اکٹھا کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بہترین دوستی مومن کی ہے اور مومن کی دوستی ہی ہمیشہ نفع دیتی ہے اور اﷲ بھی بہتر ین اجر دیتا ہے مخلص دوست کو آزمائش میں مت ڈالو عیبوں پر نظر نہ رکھیں نکتہ چینی نہ کریں بلکہ گہرے تعلقات بنانے کے لیے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ کرو خواہش رب کی رضا ہی ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں