راہوالی:پو لیس کو دیکھ کر فرار 2 ملزم کھمبے سے ٹکرا کر زخمی

 راہوالی:پو لیس کو دیکھ کر فرار 2 ملزم کھمبے سے ٹکرا کر زخمی

عثمان اور معظم سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآ مد ،مقدمہ درج کر لیا گیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوارملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ،تیز رفتاری کے باعث پول سے ٹکرا کر گر گئے ، دونوں کو گرفتار کر لیا گیادوران جامع تلاشی ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ۔ اطلاع ملنے پر کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مطلوب ملزم عثمان اور معظم ریلوے پھاٹک اخترآباد کے پاس کھڑے ہیں ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیرنگرانی رات ساڑھے بارہ بجے اے ایس آئی محمد جاوید نے ہمراہ ریڈنگ پارٹی موقع پر پہنچے تو دونوں بسواری موٹر سائیکل ملزم تلونڈی کھجور والی کی جانب فرار ہو گئے ان کا تعاقب کیا تو دیکھا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے تیزرفتاری کے باعث بجلی سے پول سے ٹکرا گرپڑے تھے جن میں عثمان کا دائیں پاؤں مضروب تھادوران جامع تلاشی ملزم معظم کی شلوار کے نیفے سے پسٹل 30بور مع دو ضرب گولیاں برآمد جبکہ ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں