سمبڑیال:تاجروں کی لاک ڈائون پر عملدرآمد کی یقین دہانی

سمبڑیال:تاجروں کی لاک ڈائون پر عملدرآمد کی یقین دہانی

ایس ڈی پی او سمبڑیال سجاد احمد باجوہ کی اپنے دفتر میں تاجر برادری کیساتھ میٹنگ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ایس ڈی پی او سرکل سمبڑیال سجاد احمد باجوہ کی حالیہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں اپنے آفس میں تاجر برادری کے ساتھ میٹنگ، اس موقع پر ایس ایچ او ماڈل تھانہ سمبڑیال محمد سرمد فیاض بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران سمبڑیال حاجی شیخ حبیب اﷲ صدر مرکزی انجمن تاجران سمبڑیال شیخ طاہر دانش سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال چودھری شاہ زیب چیمہ صدر اتفاق مارکیٹ شیخ عبید الرحمان شیخ یاسر حبیب چودھری عمر ورائچ محمد عاصم خادم مغل، فیصل یعقوب جنجوعہ، محمد آصف بٹ سمیت دیگر تاجر رہنما موجود تھے ۔ ڈی ایس پی سجاد احمد باجوہ نے تاجر رہنماؤں کو موجودہ حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہدایات سے آگاہ کیا اور توانائی بحران کے پیش نظر حالیہ لاک ڈائون کے متعلق کہا کہ تاجر برادری کو انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی شاپس رات 8 بجے تک لازمی بند کر لینی چا ہئیں جس پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ سمبڑیال کے تاجر ہمیشہ قوانین و ضوابط کی پاسداری پر کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں گے اور تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنی شاپس رات 8 بجے سے پہلے بند کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں