سیالکوٹ:محنت کشوں اور صنعتی کارکنوں میں راشن کارڈ تقسیم

سیالکوٹ:محنت کشوں اور صنعتی  کارکنوں میں راشن کارڈ تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب منشا اﷲ بٹ نے سوشل سکیورٹی کمپلیکس سیالکوٹ کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے محنت کشوں اور صنعتی کارکنوں میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت راشن کارڈز تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ ذوالفقار علی کھرل اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام بھی موجود تھے ۔ دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں