نوشہرہ ورکاں :مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام ایسٹر ملن پارٹی

نوشہرہ ورکاں :مسلم لیگ (ن)اقلیتی  ونگ کے زیر اہتمام ایسٹر ملن پارٹی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام ایسٹر ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جس میں لیگی رہنما چودھری عبد الوارث تفتہ اور کوآرڈی نیٹر مینارٹی پی پی 69 عنایت مسیح کھوکھر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر خوشی، امید اور نئی زندگی کا پیغام دیتا ہے اور ایسے پروگرامز معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے اقلیتی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں تمام طبقات کا مساوی حصہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں