سمبڑیال اور گردونواح میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

سمبڑیال اور گردونواح میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

شہریوں کا حکام سے فوری نوٹس لینے اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

سمبڑیال(نامہ نگا ر)سمبڑیال اور گردونواح میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا تفصیلات کے مطابق سمبڑیال اور آس پاس کے علاقوں میں گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نظام میں خرابی کے باعث گرمیوں کے موسم میں بھی گھریلو صارفین کو طویل بندشوں کا سامنا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ اوقات صبح 5:30 سے 8:30، دوپہر 11:30 سے 1:30 اور شام 5:30 سے 8:30 تک میں بھی گیس کا پریشر انتہائی کم رہتا ہے یا بالکل نہیں آتی گھریلو خواتین کھانا پکانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ، متاثرہ شہریوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا خدشہ ہے کہ اگر ابھی یہ صورتحال ہے تو آئندہ سردیوں میں بحران مزید شدید ہو جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں