سمبڑیال:وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
بھوپالوالہ میں سروس سٹیشن کے تالے توڑکر چور 25 ہزار روپے ، سامان لے گئے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کوٹ دینہ میں محمد آصف کا موٹر سائیکل ،امریک پورہ میں شبیراحمد کا چارجنگ پر لگا موبائل فون ، ریحان بٹ کاموبائل فون ، بھوپالوالہ میں واقع سروس سٹیشن کے تالے توڑکر نامعلوم چور 25 ہزار روپے ،سروس پمپ موٹر ،کمپریسر موٹرجبکہ اڈا بیگووالہ میں محمد خرم شہزاد نجی سکول کے ٹیچر ہیں ٹیوشن پڑھانے کے لیے اڈا بیگووالہ آئے اورباہر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔موضع رندھیر باگڑیاں میں سکندر حیات کا موبائل فون نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔