تتلے عالی میں لاٹھیوں سے تشدد ، باپ بیٹا زخمی

تتلے عالی میں لاٹھیوں  سے تشدد ، باپ بیٹا زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں لاٹھیوں سے تشدد کرکے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا۔

فیصل کالونی میں67سالہ محبوب حسین رہائش پذیر ہے جس کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، مسلسل6ماہ سے آوارہ لڑکوں کا گروہ دروازے پر دستک دے کر فرار ہوجاتا ہے جس سے اہل خانہ پریشان ہیں،گزشتہ شب ہمسایہ عمیر نے دروازے پر دستک دی جسے سمجھایا تو اس نے اپنے بھائی علی رضا والد اور دادا کو بلا لیا ، لاٹھیوں سے مسلح افراد آتے ہی بزرگ پر حملہ آور ہو گئے اوربیٹے کو بھی زخمی کر دیا جن کو نوشہرہ ورکاں ہسپتال لایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں