وزیر آ باد :طلبہ میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے سیمینار
ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے موضوع پر جامع اور آگاہی پر مبنی لیکچر دیا گیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سٹوڈنٹس میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی جانب سے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ، (وزیرآباد) میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے موضوع پر سٹوڈنٹس کو جامع اور آگاہی پر مبنی لیکچر دیا گیا۔اس سیشن کا بنیادی مقصد طلبہ میں ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینا اور انہیں سڑک پر محفوظ رہنے کے اصولوں سے روشناس کروانا تھا۔ پٹرولنگ چیک پوسٹ سوہدرہ کے انچارج ڈاکٹر سید طاہر کاظمی نے کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے اور آپ کے اہل خانہ کو آپ سے بے حد محبت ہے اسی لیے ہر انسان کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی مکمل آگاہی ہونا ضروری ہے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے انہوں نے نہایت مؤثر انداز میں ٹریفک قوانین کی اہمیت، احتیاطی تدابیر اور عملی رہنمائی فراہم کی۔طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیشن میں حصہ لیا اور اہم نکات سیکھے جن میں سڑک عبور کرنے کے محفوظ طریقے ،ٹریفک اشاروں اور علامات کی سمجھ،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت اور محفوظ اور ذمہ دارانہ رویہ اپناناشامل تھا۔