ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی ہیڈفقیریاں میں کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی  ہیڈفقیریاں میں کھلی کچہری

ملکوال(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت تحصیل ملکوال کے موضع ہیڈفقیریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی درخواستوں اور شکایات کی داد رسی کرتے ہوئے موقع پر حل کے احکامات جاری کئے تاکہ فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ سائلین کے مسائل کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں