رورل ہیلتھ ڈسپنسری گھوئینگی کی بحالی، فری میڈیکل کیمپ
ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ نے گھوئینگی میں گورنمنٹ رورل ہیلتھ ڈسپنسری کی بحالی، فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر محکمہ صحت نے فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، جمیل اشرف ، ارسلان خان، محمد طاہر، ریحان صفدر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسپنسری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈسپنسری میں ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے فری میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جہاں شہریوں کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔بحالی کے بعد رورل ہیلتھ ڈسپنسری میں 6 بستروں کی سہولت جبکہ گائنی وارڈ میں 3 بیڈز کی سہولت بھی میسر ہوگی جس سے بالخصوص خواتین مریضوں کو مقامی سطح پر بہتر علاج کی سہولت دستیاب آئے گی۔