ملکوال:مرکزی انجمن تاجران کی پاکستان زندہ باد ریلی
شرکا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امن کوششوں کو سراہا
ملکوال(نمائندہ دنیا )پاکستانی سول و عسکری قیادت کی قیامِ امن کیلئے کامیاب سفارتکاری پر مرکزی انجمن تاجران کے زیرِ اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ریلی میلاد چوک سے شروع کی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امن کیلئے سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی شاہد اقبال، علامہ ابرار محسن، علامہ محمد اشرف چشتی نے کہا کہ آج دنیا نے دیکھ لیا اور اعتراف بھی کر لیا کہ پاکستان پرامن ریاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور بدامنی کیخلاف ہے آج عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے جس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور پاک افواج کے تمام شعبوں کی صلاحیتوں کو جاتا ہے ۔