مضر صحت مشروبات بیچنے پر کاروائی کا حکم

مضر صحت مشروبات بیچنے پر کاروائی کا حکم

پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ،دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر پابندی عائد ،مالکان کو بھاری جرمانے ، کاروبار بند کیا جائیگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی آمد پرضلع بھر میں مضر صحت اور جعلی مشروبات فروخت کرنے والے پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ ،فوڈاتھارٹی کوان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کردی جبکہ مضر صحت اور جعلی مشروبات اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر پابندی عائد کرکے انہیں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں موسم گرما کی آمد پر شہریوں کو مختلف ذائقوں اور قوت بخش مشروبات اور اشیا فروخت کرنے والے پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے ، غیر قانونی ،مضر صحت مشروبات اور اشیافروخت کرنے والے سینکڑوں پوائنٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا جائے گا اورمالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ، موسمی تبدیلی کے باعث مضر صحت اشیا اور مشروبات فروخت ہونے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس پر حکومتی اداروں نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں