عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہوگا:افضل منشا

 عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت  تشخص مزید اجاگر ہوگا:افضل منشا

ڈسکہ(نمائندہ دنیا ) سٹی صدر مسلم لیگ (ن)افضل منشا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی ایک مثبت اور بروقت اقدام ہے جو خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے اور اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں