سیالکوٹ:ریسکیو 1122کی ڈینگی سے بچائو کیلئے آ گاہی واک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر ڈینگی سے بچا ئو اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال ہمراہ ریسکیورز و ریسکیو سکاؤٹس کے علاوہ روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اور سماجی رہنما اشفاق نذر ،سماجی رہنما عرفان لطیف میر،سہیل جان اور سید شاہد شاہ نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ\"ڈینگی ایک خطرناک مگر قابلِ بچاؤ بیماری ہے ۔ شہری اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔