منشیات فروشی میں ملوث2افراد گرفتار ، 14کلو سے زائد چرس برآ مد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث2 ملزموں کو گرفتار کر کے 14کلو 20 گرام چرس برآمد کر لی ۔
ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن بلا ل احمد بٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناصر اور ارسلان علی کو گرفتار کر لیا ،ملزم ناصر کے قبضہ سے 12کلو 600گرام جبکہ ملزم ارسلان کے قبضہ سے ایک کلو 420گرام چرس برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر اضلاع سے منشیات لاتے اورضلع بھر میں فروخت کرتے تھے ۔