موترہ:تاش پر جوا کھیلتے 4افرا دگرفتار ،رقم برآ مد

موترہ:تاش پر جوا کھیلتے  4افرا دگرفتار ،رقم برآ مد

موترہ(نامہ نگار )تاش پر جوا کھیلتے چار ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ،داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی گئی ۔

پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ پسرور بائی پاس ڈسکہ پر ملزمان تیمور علی ’عاطف ’سجاد او ر زاہد تاش جواء کھیل رہے ہیں پولیس نے چھاپہ مارکر چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 54ہزار 5سو روپے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں