سیالکوٹ:بڑی تعداد میں مر دہ مرغیاں برآ مد،سپلائر گرفتار
دکاندار بھی پکڑا گیا ، دکان سیل ، صحت سے کھلواڑ بر داشت نہیں کیا جا ئیگا :پیرا فورس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر اْگوکی کے علاقے میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کے خلاف بڑا ایکشن کیا گیا۔ کارروائی کی نگرانی انچارج پیرا فورس سیالکوٹ شفیق احمد نے کی۔تفصیلات کے مطابق الحرم پولٹری شاپ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جہاں غیر معیاری اور مردہ مرغیاں فروخت کی جا رہی تھیں۔ موقع پر شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ سپلائر اور دکاندار کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انچارج پیرا فورس شفیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔