ایمن آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو افراد زخمی

ایمن آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو افراد زخمی

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ایمن آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

 گاؤں واہلہ ایمن آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اچانک بریک فیل ہونے سے الٹ کر کھیتوں میں جا گری جس سے 25 سالہ دانش رضا اور 17 سالہ عبد الرحمن زخمی ہو گئے ۔ ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں