ترقیاتی منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ،ایم ڈی واسا احد ڈوگر کا ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، ایم ڈی نے جاری ترقیاتی منصوبے کا اچانک دورہ کیا اورمیٹریل کا جائزہ لیا۔
بعض مقامات پر ناقص میٹریل استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ ایم ڈی واسا نے متعلقہ ٹھیکیدار پر جرمانہ عائد کرنے جبکہ غفلت لاپرواہی کے مرتکب ایس ڈی او کوفوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ عملے کو شو کاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔