سمبڑیال سے اغواہونیوالا 3 سالہ بچہ بازیاب ،ملزم گرفتار
سیالکوٹ، سمبڑیال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگار )سمبڑیال سے اغواہونے والے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کروالیا،ملزم گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق زیان کو پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 36 گھنٹے میں بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ حسیب راجہ کی سربراہی میں ٹیم میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد باجوہ،ایس ایچ او سمبڑیال سرمد فیاض،ایس ایچ او حاجی پورہ میاں عبدالرزاق اور ایس ایچ او صدر سیالکوٹ عادل مصطفی باجوہ پرمشتمل پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی کیمروں، ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگا یا۔