ڈی سی گجرات کی زیرصدارت منصوبوں کی منظوری ، کاموں کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، تحصیل جلالپور جٹاں کی جوائنٹ اتھارٹی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
نالہ ،سڑک کی تعمیر، رضوان موٹر سے ڈیرہ عظیم کلا چور جلالپور جٹاں تک نالہ گزرگاہ کی تعمیر، ارشد شہید چوک جلالپور جٹاں روڈ کی تعمیر اور کلاچور جلالپور جٹاں میں تالابوں کی ڈیسلٹنگ کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ اجلاس ہوا۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔