سیوریج منصوبے کی سست روی پر افسروں ، کنٹریکٹر کی سرزنش

سیوریج منصوبے کی سست روی پر افسروں ، کنٹریکٹر کی سرزنش

سیکرٹری ہاؤسنگ کا میگاپراجیکٹ کا اچانک معائنہ ،منصوبہ بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نور الامین مینگل کا اچانک شہر کا دورہ ۔ سیوریج کے جاری میگاپراجیکٹ کی سست روی اور غیر معیاری کام پر متعلقہ محکمہ افسروں اور کنٹریکٹر کی سخت سرزنش کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سوا سات ارب سے جاری پراجیکٹ کو ہر صورت ماہ مئی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ، ایم ڈی واسا بلال فیرو ز جوئیہ بھی انکے ساتھ تھے ۔ بعد ازاں صوبائی سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جیل روڈ پر ڈسپوزل ورکس اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں