کامونکے :گھریلو نا چاقی پر نوجوان نے خود کشی کر لی

کامونکے :گھریلو نا چاقی پر  نوجوان نے خود کشی کر لی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )مبینہ طور گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

نواحی گاؤں چک لکھیا کے 22سالہ علی حمزہ نے زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق متوفی کے بھائی غلام حسین نے بتایا کہ علی حمزہ نے سردرد کی دوا سمجھ کر گولیاں کھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں