نوشہرہ ورکاں:آگ لگنے سے ڈیڑھ ایکڑ گندم کی فصل جل گئی

 نوشہرہ ورکاں:آگ لگنے سے  ڈیڑھ ایکڑ گندم کی فصل جل گئی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )گندم کے کھیت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ڈیڑھ ایکڑ گندم جل کر خاکستر ہو گئی ۔

بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں مسندہ ورکاں میں زمیندار شفیق کی گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے ڈیڑھ ایکڑ گندم جل کر خاکستر ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کے ذریعے آگ پر قابو پاتے ہوئے اردگرد کے 40ایکڑ سے زائد گندم کو محفوظ بنایا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں