نیوٹک کا آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو

نیوٹک کا آل پاکستان فرنیچر میکر  ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن کا آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو طے پاگیا ،پرا جیکٹ ڈائریکٹر شعیب احمد اور چیئرمین حاجی افضل نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

فرنیچر ٹیکنیشن کورس کو پڑھانے کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کیا جائیگا جس کی سرپرستی نیوٹک کرے گا اس موقع پر علی عنصر گھمن نے کہا نیوٹک اور آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونے والے اس پروگرام کی کامیابی کے بھر پور کوشش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں