نو شہرہ ورکاں :مختلف حادثات و واقعات میں 5افراد زخمی

 نو شہرہ ورکاں :مختلف حادثات  و واقعات میں 5افراد زخمی

نو شہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مختلف حادثات و واقعات میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔محلہ شاہین آباد کی 7 سالہ ماریہ کی ٹانگ کار کی ٹکر سے ٹوٹ گئی،

نواحی گاؤں ودھاون کے رہائشی 28سالہ سفیان کا ہاتھ چارہ کاٹنے والے ٹوکے کی زد میں آ کر کٹ گیا، لیل ورکاں کے 7سالہ احسن کی انگلی موٹر سائیکل کی چین میں آ کر کٹ گئی، نواحی گاؤں راڑیانوالہ کے 12 سالہ ابوبکر کو کھیتوں سے گزرتے کرنٹ لگ گیا ۔ محلہ سمن آباد کے 31 سالہ شکیل احمد نے جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں