پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی کا فوری تنظیم نو کا مطالبہ

پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی کا فوری تنظیم نو کا مطالبہ

پارٹی اور بلاول بھٹو کے خلاف سازشوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرینگے :رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب میں فوری طور پر نئی تنظیم سازی کرکے پارٹی کی گرتی ساکھ کو بچایا جا سکتا ہے ،غیر فعال افراد کو عہدے دینے سے پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب میں مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب کے ضلعی کوآرڈی نیٹر کے اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی ضلع پاکپتن کے کوآرڈی نیٹر شوکت باجوہ ضلع فیصل آباد کے کوآرڈی نیٹر رانا رضوان علی ضلع شیخوپورہ کے کوآرڈی نیٹر ملک جمشید شہباز وزیرآباد کے کوآرڈی نیٹر میاں سعید طفیل، حافظ آباد کے کوآرڈی نیٹر رانا آفتاب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری رگوں میں پیپلزپارٹی کا خون ہے اور ہم پیپلزپارٹی کے جیالے اور پیپلزپارٹی کے محافظ ہیں ہم پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف سازشوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرینگے ،ناراض کارکنوں کو راضی کرکے اور غیر فعال کارکنوں کو متحرک کرکے پیپلزپارٹی کو سنٹرل پنجاب میں مضبوط اور فعال کرینگے ، آ ئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم منتخب کرائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں