نوشہرہ ورکاں میں 8کروڑ روپے سے میگا شجرکاری منصوبے کا آ غاز
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )میگا شجر کاری منصوبے کا آغاز، 8کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کے اطراف درخت لگائے جائیں گے ،بتایاگیا ہے کہ۔۔۔
نوکھر روڈ پر میگا شجر کاری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاافتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگی رہنماء مدثر قیوم ناہرا اور عرفان بشیر گجرممبرصوبائی اسمبلی تھے ۔ڈپٹی سیکرٹری جنگلات احمد رضا سرا نے بتایا کہ منصوبے کے تحت محکمہ جنگلات نوکھر تا نوشہرہ ورکاں روڈ اور باغ چوک تا اعوان چوک روڈ کے دونوں اطراف ہر 10 فٹ کے فاصلے پر درخت لگائے گا۔ مدثر قیوم ناہرا اور عرفان بشیر گجر نے بھی درختوں کی افا دیت پر روشنی ڈالی۔