کامونکے :مرغیوں کا ڈبل شیڈ گر گیا ،ایک مزدور جاں بحق
3افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ،لاش ہسپتال منتقل ، شید پرانا ہونے کے با عث حادثہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )نواحی علاقہ گوناعور میں مرغیوں کا ڈبل سٹوری شیڈ اچانک زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں4مزدور ملبے تلے دب گئے ،دو مزدور خود ہی بحفاظت نکل آئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے ایک زخمی کو نکال لیا تاہم ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیڈ میں موجود ہزاروں مرغیاں بھی ملبے تلے دب گئیں جن کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔حادثہ نچلی منزل کے پرانا ہونے کے باعث پیش آیا، متاثرہ حصہ تقریباً 16 مرلہ پر مشتمل تھا جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، حادثے میں ہزاروں چوزے ہلاک ہو گئے۔شیڈ کے مالک لاہور کے رہائشی فقیر محمد صابر بتائے جا رہے ہیں ۔