اندرون شہر ترقیاتی کاموں میں تاخیر سے شہری اذیت کا شکار

اندرون شہر ترقیاتی کاموں میں تاخیر سے شہری اذیت کا شکار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر طاہر بھلر نے کہا کہ اندرون شہرجی ٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں میں تاخیر سے شہری شدید اذیت کا شکار ہوچکے ہیں،

جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف اکھاڑ پچھاڑ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوچکا بلکہ عوامی مشکلات بھی بڑھ چکی ہیں ، ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے سے تخمینہ لاگت بھی بڑھ جائے گی، حکومتی ادارے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں، ڈی سی کالونی اور گردونواح کے رہائشیوں کو یوٹرن کیلئے گکھڑ تک سفر کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں