پی ایف یو جے حافظ آباد کے نو منتخب عہدیدار وں کی حلف برداری
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس حافظ آباد کے نو منتخب عہدیدار وں کی حلف برداری تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب جناح ہال میں منعقد ہوئی۔
حلف اٹھانے والوں میں زاہد علی سپرا (بانی)، حاجی بلال اکبر سرپرست ، ملک ہمایوں شہزاد صدر ، ناصر عباس سیکرٹری ، ملک حامد رضا سینئر نائب صدر ، حق نواز جلالی ، حنان اعجاز ، اسد سومی ، حبیب اﷲ یزدانی ، زبیر چودھری نائب صدور ، کلیم خاں جوائنٹ سیکرٹری ، جہاں زیب فنانس سیکرٹری ، میاں صداقت بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری ، رئیس احمد انفارمیشن سیکرٹری اور عنصر علی چیمہ ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں۔تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج ، سابق صدر و چیئرمین رانا محمد ارشد انجم سمیت صحافتی، سماجی، تجارتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔