راہوالی:معمولی تنازع پر 9افراد نے زمیندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

راہوالی:معمولی تنازع پر 9افراد  نے زمیندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

راہوالی(نامہ نگار)نواحی گاؤں جلال بلگن میں کھیت میں کھال نکالنے کے جھگڑا پر ڈنڈوں سے مسلح 9افراد کا زمیندار پر تشدد، زخمی کو ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ۔

شہزاد اظہار نے جلال بلگن میں کھیت ٹھیکہ پر لے رکھا ہے ، بھینسوں کیلئے چارہ لینے گیا تو وہاں موجود احمد جاوید نے اسے کہا کہ تم نے اپنے حصے کا کھال نہیں نکالا اس نے جواب دیا کہ میں نے حصہ کا کھال نکالا تھا جس کا احمد جاوید نے غصہ کیا اور موبائل فون پر واصف ، منیب، قمر اور 5نامعلوم افراد بلا لئے جنہوں نے ڈنڈوں سے تشد کرکے شہزاد اظہار کو شدید زخمی کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں