کارخانہ مالک نے ملازم کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کارخانہ مالک نے ملازم کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خالد نے احمد کو کام کے سلسلہ میں فتومنڈ بھیج دیا ،خنجر کی نوک پر زیادتی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹا ئو ن کے علاقہ میں کارخانہ مالک نے مبینہ طور پر ملازم کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق صدیق اکبر چوک کا رہائشی احمد قدیر، محلہ محمد پورہ نعمانیہ روڈ کے خالد جاوید مغل کارخانہ میں کام کرتا ہے ۔کارخانہ کی بالائی منزل کے ایک کمرہ میں احمد قدیر اور اس کی 19سالہ بیوی رہائش پذیر ہیں جبکہ دوسرے کمر ے میں مالک کارخانہ رہتا ہے ۔گزشتہ دنوں مالک کارخانہ نے ملازم احمد قدیر کو کام کے سلسلہ میں فتومنڈ بھیجا اور خود اس کی بیوی کے پاس چلا گیا۔جب خاتون کا شوہر کام ختم کرکے واپس آیا تو اس کی بیوی نے بتایا کہ آپ کی غیر موجودگی میں مالک کارخانہ کمر ے میں آیا۔پیسوں کا لالچ د یکر زیادتی کیلئے ورغلانے لگا۔انکار پر ملزم نے خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں