تحصیل ہسپتال کامونکے میں ناقص صفائی ، کمشنر کا اظہار برہمی

تحصیل ہسپتال کامونکے میں ناقص صفائی ، کمشنر کا اظہار برہمی

بجلی بند ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو فوری جنریٹر کو فعال کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکے کا دورہ، ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر انتظامیہ کی سرزنش کر دی ۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت موسم کی شدت کے پیشِ نظر بجلی بند ہونے کی صورت میں فوری طور پر جنریٹر کو فعال کیا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جنریٹر کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں فوری متبادل بجلی فراہم کی جا سکے اور کسی بھی مریض کو پریشانی نہ ہو۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو فوری بہتر بنایا جائے ، عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں