مویشیوں کے باڑوں کی شہر سے باہر منتقلی کا آپریشن ناکام

مویشیوں کے باڑوں کی شہر سے باہر منتقلی کا آپریشن ناکام

شہر کے کئی علاقوں میں باڑے قائم ،گوبر سے سیوریج کا بند رہنا معمول

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) شہر بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے نئی سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام جاری لیکن سیوریج سسٹم کو جام کرنے اور گندگی کا سبب بننے والے مویشیوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے شہر میں گندگی پھیلانے اور سیوریج سسٹم کو جام کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر بھینسیں گھومتی نظر آتی ہیں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہری حدو دمیں قائم بھینسوں کے متعدد باڑوں کو سیل کیا گیا مقدمات بھی درج کر ائے گئے لیکن اس کے باجود بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل نہ کئے جا سکے ۔ شہری حدود کے اندر قائم بھینسوں کے باڑوں کو ختم کرنے اور انہیں شہر سے باہر نکالنے کیلئے آپریشن شروع بھی کیا گیا تھا۔ وحدت کالونی ،تالاب دیوی والا،پونڈاوالا چوک ،فیروز ولا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں ،محلوں میں باڑے بنے ہوئے ہیں ،گوبر سے سیوریج کا بند رہنا معمول بن چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے جو مویشیوں کی موجود گی میں سود مند نہیں ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں