حافظ آباد:سیوریج منصوبے کی تکمیل کیلئے 27مئی ڈیڈلائن

حافظ آباد:سیوریج منصوبے کی تکمیل کیلئے 27مئی ڈیڈلائن

ڈپٹی کمشنر کا علی پور روڈ، ونیکے چوک، سیم نالہ روڈ اور جیل روڈ پر تعمیراتی کا موں کا جائزہ

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں 7ارب 22کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے ،27مئی سے قبل اندرون شہر سیوریج لائن بچھانے کا کام ہر صور ت مکمل کر لیا جائیگا ، تعمیراتی کام کے دوران شہریوں اور تاجروں کو جن مشکلات کا سامنا ہے ،انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے آگاہ ہیں۔ضلعی انتظامیہ، واسا اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کوشش ہے کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے علی پور روڈ، ونیکے چوک، سیم نالہ روڈ اور جیل روڈ سمیت سیوریج پراجیکٹ کی مختلف سائٹ کا دورہ کر تے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں