غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کی رپورٹ ارسال کرنیکا حکم
حکومت کا ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مریضوں اور لواحقین سے رابطے کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کی کارکردگی رپورٹ براہ راست پنجاب حکومت کو ارسال کرنے کا حکم ،مریضوں کو پرائیویٹ سطح پر ادویات تجویز کرنے اور لیبارٹریز سے ٹیسٹ کی شکایات سامنے آنے پر حکومت نے مریضوں کو ہسپتال کے اندر 100 فیصد ادویات کو یقینی بنانے کیلئے ہروارڈ کے مریضوں اور لواحقین سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ سپیشلائزڈ ٹیم نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس دوران مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات ملیں، حکومت کوڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ رویہ درست نہ ہونے کی شکایات وصول ہوئی ہیں جبکہ بعض ڈاکٹر سرکاری ہسپتال میں موجود ادویات تجویز کرنے کے بجائے میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبور کرتے ہیں ، پرائیویٹ ادویات تجویز کرکے میڈیکل سٹوروں سے منگوانے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی کاحکم دیدیاگیا۔