پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے مزدورطبقہ کو مشکلات

 پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے مزدورطبقہ کو مشکلات

مزدوروں کے مسائل کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنائی جائیں:محنت کشوں کی گفتگو

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے مزدور طبقے کی مشکلات بڑھا دیں ۔ یومِ مزدور کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد علی پورچٹھہ میں مزدور طبقے کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ سروے میں شریک مزدوروں کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا بھر میں مزدوروں نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے قربانیاں دیں جس کے نتیجے میں آج یومِ مزدور منایا جاتا ہے ۔ ان کے مطابق کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مزدور طبقے کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے مگر موجودہ حالات میں انہیں درپیش مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے ۔ مزدوروں نے کہا کہ مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور بنیادی سہولیات کی کمی ان کی روزمرہ زندگی کو مزید مشکل بنا رہی ہے ۔ ان کے بقول تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات تک رسائی محدود ہوتی جا رہی ہے جبکہ آمدن اور اخراجات میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے مسائل کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنائی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں