پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر آ رہا :حمزہ شہباز

پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر آ رہا :حمزہ شہباز

ملک کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا ،کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانے کیلئے کوشاں ہے اور تمام تر توجہ عوامی ریلیف پر مرکوز ہے ، ہماری سیاست کامحور عوام ہیں۔ ر کن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جماعت کی اولین ترجیح ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔حکومت کی انتھک محنت اور لگن کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر آ رہا ہے ، ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ، پاکستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کاوشیں کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسزجنرل عاصم منیر کی سربراہی میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری ہے جس میں ہماری بہادر افواج کے جوان آئے روز وطن کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں