گکھڑمنڈی:لڑکی سے زیادتی بلیک میل کرکے رقم بٹورنے پر مقدمہ

گکھڑمنڈی:لڑکی سے زیادتی  بلیک میل کرکے رقم بٹورنے پر مقدمہ

گکھڑمنڈی (نامہ نگار)دوشیزہ سے زیادتی کی کوشش کرنے بلیک میل کرکے رقم بٹورنے اور پہلے بھی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 گکھڑ کے محلہ نور پورہ کی رہائشیخاتون اور اسکی بھتیجی(م )لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر تی ہیں ، سعد عباس نا می ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے گلی بشیر فوجی والی میں زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا نے کی کو شش ، مزاحمت اور لڑکی کی چچی کے پہنچنے پر ملزم فرار ہو گیا ۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ سعد نے رمضان کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا ، بلیک میل کرکے کافی رقم بٹور چکا ہے ، پو لیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں