گجرات:جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن ،آگاہی مہم
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز کی ہدایت پر ضلع گجرات کے مختلف دیہات میں چھوٹے اور بڑے جانوروں میں ایچ ایس اور ای ٹی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم جاری ہے ۔
لائیو سٹاک ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مویشی پال حضرات کو جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن، احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔