صفائی نہ ہونے کے با عث نالہ ایک جگہ جگہ سے بند

 صفائی نہ ہونے کے با عث نالہ ایک جگہ جگہ سے بند

ڈھلم بلگن میں سائفن کے 4میں سے 2مین ہول بند ،جڑی بوٹیوں کی بھرما ر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )سمبڑیال کے نواحی علاقوں میں واقع نالہ ایک برسوں سے صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ رکاوٹیں پیدا ہو گئیں ، نالے کے اندر گھنی جھاڑیاں اور جڑی بوٹیاں اْگ آئی ہیں ۔ جگہ جگہ مٹی اور کچرے کے بند بن چکے ہیں جس سے پانی کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ مختلف پلوں کے مین ہولز بھی زیادہ تر بند پڑے ہیں جبکہ ڈھلم بلگن کے مقام پر قائم سائفن کے چار مین ہولز میں سے دو مکمل طور پر بند ہیں اور باقی دو کی حالت بھی نہایت خراب ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق نالہ ایک کی مسلسل نظراندازی ہی ہر سال سیلابی صورتحال کو جنم دیتی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل تباہ ہو جاتی ہے ، مال مویشی ضائع ہوتے ہیں، گھروں کو نقصان پہنچتا ہے اور قیمتی انسانی جانیں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور نالہ ایک کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی، رکاوٹوں کے خاتمے اور نکاسی آب کے نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں