شاہ جہانگیر روڈ پر قائم مویشی منڈی کو 10 مئی تک منتقل کرنے کی ڈیڈلائن

شاہ جہانگیر روڈ پر قائم مویشی منڈی کو  10 مئی تک منتقل کرنے کی ڈیڈلائن

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے شاہ جہانگیر روڈ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور موقع پر موجود افراد کو ہدایت کی کہ منڈی کو 10 مئی تک فوری طور پر منتقل کیا جائے ،

 بصورت دیگر انتظامیہ کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا افسر وں کو ہدایت جاری کی کہ 10 مئی کو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر موجود رہیں اور مقررہ مدت کے بعد بھی منڈی موجود ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں