لدھیوالہ :خود کو پو لیس ا ہلکار ظاہر کرکے دکانداروں کو دھمکانے والاگرفتار
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )پولیس ملازم بن کر لوگوں کو دھمکانے والے ملزم کو لدھیوالہ پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔
پپناکھہ کا رہائشی غلام مصطفی گجر پولیس کی کیپ پہن کر خود کو تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کا کانسٹیبل ظاہر کر کے اپنے گا ئوں کے د کانداروں کو ڈراتا دھمکاتا تھا ،اطلاع ملتے پر پولیس نے غلام مصطفی گجر کو گرفتار کر کے پولیس کیپ برآمد کر لی ۔ سب انسپکٹر محمد عدنان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔