گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ ،ملزم شو روم بند کرکے بیرون ملک فرار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)واپڈا ٹاؤن کے عابد موٹرز کے مالک اعجاز عابد بھٹی پر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ کا الزام ،ملزم شو روم بند کر کے مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہو گیا۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ متاثرہ شہری عمیر کے مطابق ملزم کو 60 لاکھ روپے کی گاڑی فروخت کی جس نے 30 لاکھ روپے دئیے اور باقی کا چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا بعد ازاں ملزم غائب ہو گیا۔