گوجرانوالہ:بہنوئی کے قاتل کو عمر قید کا حکم ، 5لاکھ روپے جرمانہ

گوجرانوالہ:بہنوئی کے قاتل کو عمر  قید کا حکم ، 5لاکھ روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )لو میرج کرنے والی بہن سے ناچاقی پر بہنوئی کو گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ ۔

ایڈیشنل سیشن جج شازیہ چیمہ نے مجرم عمران کو عمر قید کا حکم دیدیا،مجرم کو 5 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ۔ تھانہ کینٹ میں 28 جون کو تاج بیگم کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق 27 جون کو عمران اور ساتھی نے قمر عباس کو فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا تھا ۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق قمر نے عمران کی بہن سے لو میرج کی تھی تاہم میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی تھی جو عمران کو پسند نہ تھی اور اسی رنجش پر قمر عباس کو قتل کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں