ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈ ی نیشن کمیٹی کا اجلاس
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈ ی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،
ڈی پی او کامران حمید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ،پولیس،ایف آئی اے ،ریسکیو ،ٹرانسپورٹ اتھارٹی،میونسپل کمیٹی،ستھرائی پنجاب،ایجوکیشن،ہیلتھ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،سول ڈیفنس سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسر شریک تھے ۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سمیت حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات،اداروں کے باہمی روابط اور محکموں کی مجموعی کارکردگی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا ۔